دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی، مشیر برائے سیاسی امور


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔ دہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ حقدار دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہید ہیں، ان کے خاندان بھی قوم کے محسن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور خاتمے تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے، انہیں چاہیے ٹرین یرغمال بنانے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت کریں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لا رہی ہیں، عام آدمی کے لئے مزید آسانیاں لا ئی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔

ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کا فلسطینی صدر کو ویزا دینے سے انکار، یو این اجلاس میں ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

نعمان اعجاز کے نئے ڈرامے ‘شرپسند’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

کوٹری اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اپ ٹریک بند
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 15 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025:پاک بھارت میچ سے قبل وسیم اکرم کے شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے
- 2 گھنٹے قبل

عالمی سطح پر قیام امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ، سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
- 23 منٹ قبل

قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری کو مداحو ں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
- 42 منٹ قبل