Advertisement

میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدت 334 ایٹم بموں کے برابر

شدید زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 31st 2025, 3:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدت  334 ایٹم بموں کے برابر

میانمار میں جمعہ کے روز آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امریکی ماہر ارضیات جیس فینکس کے مطابق، اس 7.7 شدت کے زلزلے نے 334 ایٹم بموں کے برابر توانائی خارج کی۔

ماہرین کے مطابق، میانمار کے نیچے بھارتی ٹیکٹونک پلیٹ یوریشین پلیٹ سے ٹکرا رہی ہے، جس کی وجہ سے آفٹر شاکس مہینوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔زلزلے کے بعد میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے سمیت کئی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، مگر شدید گرمی اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں۔ منڈالے میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں کئی پل گر گئے اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بعض مقامات پر مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، جس سے لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔منڈالے شہر جس کی آبادی 1.7 ملین سے زائد ہے، زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ہزاروں افراد نے کھلے آسمان تلے تیسری رات گزاری، جبکہ آفٹر شاکس کے خدشے کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں۔

زلزلے سے پہلے ہی میانمار میں تقریباً 3.5 ملین افراد خانہ جنگی کی وجہ سے بےگھر ہو چکے تھے، اور اب اس آفت نے صورتحال کو مزید بدتر بنا دیا ہے۔ بےگھر ہونے والے افراد میں سے کئی کو خوراک اور طبی امداد کی سخت ضرورت ہے۔

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے اتوار کے روز ہنگامی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جاسکے۔ عالمی تنظیموں کے مطابق، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور قریب آتے مون سون سیزن کے باعث مزید بحران جنم لے سکتے ہیں۔

زلزلے کی تباہ کاریوں کے باوجود، پیر کی صبح میانمار کے مسلمان تباہ شدہ مساجد کے قریب عیدالفطر کی نماز کے لیے جمع ہوئے۔ ساتھ ہی، سینکڑوں جاں بحق افراد کی آخری رسومات بھی ادا کی جارہی ہیں۔

یہ زلزلہ منڈالے کے قریب آیا اور کچھ ہی منٹ بعد 6.7 شدت کا ایک اور آفٹرشاک بھی آیا، جس نے مزید عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور عالمی برادری کی فوری مدد ناگزیر ہوچکی ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 10 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 9 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 10 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 8 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
Advertisement