عدالت کا عید کے پہلے روز سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم
سینئر صحافی فرحان ملک کو ملیر کورٹ میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا


عید الفطر کے پہلے روز، سینئر صحافی فرحان ملک کو ملیر کورٹ پہنچا دیا گیا۔ انہیں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈر پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
فرحان ملک کی جانب سے معروف وکیل بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔ جبران ناصر نے بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے کی درخواست سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے 20 مارچ کو کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ یوٹیوب چینل ”رفتار“ کے میزبان فیصل وحید کے مطابق فرحان ملک کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت جمعرات کی شب گرفتار کیا تھا۔
سینئر صحافی پر لگی چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ ان کو ’جان بوجھ کر ایسی معلومات پھیلانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو ’جعلی ہوں‘ یا ’جس سے خوف پھیلنے‘ کا خدشہ ہو۔
خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں صدر مملکت کی جانب سے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا ترمیمی) بل 2025 پر دستخط کرنے کے بعد یہ بل نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت جو فرد آن لائن ”فیک نیوز“ پھیلانے میں ملوث پایا گیا اسے تین سال قید یا 20 لاکھ تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
اس قانون کے خلاف صحافی تنظیمیں، سیاسی جماعتیں، وکلا اور دیگر لوگ تاحال سراپا احتجاج ہیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 8 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 10 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 10 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago







