جہاز کے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی اور پائلٹ کی جانب سے ایئرٹریفک کنٹرول حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،ذرائع


لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جدہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جہاں 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے ہوائی جہاز کے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی اور پائلٹ کی جانب سے ایئرٹریفک کنٹرول حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،جس کے بعد طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اتار کر ویٹنگ ایریا میں بجھوا دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر طیارے کی ابتدائی انسپیکشن میں انجن میں خرابی سامنے آئی، ائیرلائن انجینئرز کی جانب سے طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے متبادل پرواز میں مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

خیرپور: ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم سےباپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع
- 9 گھنٹے قبل
پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ، کم سے کم قیمت کتنی ہے؟
- 6 گھنٹے قبل
چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مریم اورنگزیب نے وضاحت دیدی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کیلئے منتخب
- 3 گھنٹے قبل

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے لاشیں لینے کیلئے ہسپتال میں مارپیٹ، دوران احتجاج توڑ پھوڑ کی، ڈی آئی جی
- 5 گھنٹے قبل

عید والے دن گھرمیں ماتم ،3 بچے کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار
- 3 گھنٹے قبل

صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے،ذاتی معالج
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویر
- 3 گھنٹے قبل