امریکی سینیٹر کوری بُکر کی ٹرمپ کیخلاف ریکارڈ ساز 24 گھنٹے سے زائد دورانیے کی تقریر
جب تک جسمانی طور پر قابل ہوں تقریر جاری رکھوں گا،کوری بکر


واشنگٹن:امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکہ کے ڈیموکریٹک سینیٹر اور صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند کوری بُوکر نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک طویل ترین تقریر کی۔
انہوں نے اپنی تقریر 31 مارچ کو شام 7 بجے شروع ہوئی اور اگلے دن رات گئے تک جاری رہی، سینیٹر کوری بُکرنے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات اور فیصلوں پرسخت تنقید کی۔
ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے سینیٹر کوری بُکر نے تقریر کا آغاز کیا تو انہوں نے کہا کہ جب تک جسمانی طور پر قابل ہوں تقریر جاری رکھوں گا۔
ڈیموکریٹک رکن کوری بوکر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوایک ایک کرکے نشانہ بنارہےہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ہماری قوم کے لیے عام حالات نہیں، امریکی عوام اورامریکی جمہوریت کوسنگین اورفوری خطرات لاحق ہیں، جمہوریت کےتحفظ کے لیے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔
سینیٹر کوری بُوکر کے پاس صفحات کا پلندہ ہے جو سینیٹر کے مطابق ان کے حلقے کے عوام کے خطوط ہیں جنہیں وہ پڑھ کر عوام کے تحفظات اور خدشات سے امریکا کو آگاہ کررہے ہیں۔
خیال رہےکہ اس سے قبل 24 گھنٹے18 منٹ طویل ترین تقریر کا ریکارڈ سٹرام تھرمنڈ کا تھا، سٹرام تھرمنڈنے 1957 میں امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کا ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی خطے میں جنگ پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل

شادی والے گھر میں ماتم، 23 سالہ دلہن بارات والے دن قتل
- 4 منٹ قبل

یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک، 23 کو ریسکیو کر لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

این ایچ اے نے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت میں مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف قانون منظور
- 2 گھنٹے قبل

جان ریمبو کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والا گیت "منڈا ریٹرن" ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

نوبیل انسٹی ٹیوٹ کی بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی پر درعمل،خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
کراچی: لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ
- 42 منٹ قبل