نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، نیوزی لینڈ نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے اچھی کوشش کی،کپتان رضوان


ہملٹن: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بدھ کو سیڈن پارک میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں بہانے نہیں بنا سکتے۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو درپیش چیلنجوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، "یہ تکلیف دہ ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔
پریس بریفینگ میں کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، نیوزی لینڈ نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے اچھی کوشش کی۔
انہوں نے کہا نیوزی لینڈ ہمارے لیے مشکل کنڈیشن ہے، ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں بہانے نہیں بنا سکتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے ڈسپلن باؤلنگ اٹیک کی بھی تعریف کی۔ رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز بہت نظم و ضبط کے ساتھ تھے انہوں نے ہارڈ لینتھ پر گیند کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کی، پہلے پاور پلے میں باؤلنگ او ربیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
گزشتہ دو مہینوں میں ہم نے اہم لمحات ضائع کیے ہیں۔ آج ہم نے پہلے 10 اوورز میں گیند یا بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ آج سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سریز بھی اپنے نام کر لی۔

جان ریمبو کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والا گیت "منڈا ریٹرن" ریلیز
- an hour ago

این ایچ اے نے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا
- an hour ago
بھارت میں مسلمانوں کی جائیداد پر قبضے کا متنازع وقف قانون منظور
- 2 hours ago

شادی والے گھر میں ماتم، 23 سالہ دلہن بارات والے دن قتل
- a minute ago

وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان
- an hour ago

یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک، 23 کو ریسکیو کر لیا گیا
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
- 3 hours ago

نوبیل انسٹی ٹیوٹ کی بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی پر درعمل،خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف
- an hour ago

بھارت کی خطے میں جنگ پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
کراچی: لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ
- 39 minutes ago

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے
- an hour ago