دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کا ہرکارکن پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،چئیرمین پی پی


گڑھی خدا بخش:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اگرپی ایس ڈی پی پر مشاورت نہ ہوئی توبجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔
قائد عوام شہید ذوالقفار بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پرگڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔
چئیرمین پی پی نے کہا کہ دہشت گرد کبھی مذہب، کبھی قوم پرستی اور کبھی علیحدگی کے پیچھے چھپتے ہیں، ہم دہشت گردوں کا سیاسی ،بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کےخلاف جنگ چھیڑ چکے ہیں، دہشت گردی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کومتحد ہونا ہوگا، دہشت گردی کےخلاف ہم وزیراعظم کا ساتھ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نے ان درندوں کامقابلہ کرنا ہے جو عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، عالمی سازش کامیاب کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو شہید کیا جا رہا ہے، کے پی میں رمضان میں مسجد میں خودکش دھماکوں سے لوگ شہید کئے جاتے ہیں، بلوچستان میں غریب مزدوروں کو فائرنگ کر کے شہید کیا جاتا ہے، ہمارے قائدین کو لیاقت باغ کی سڑکوں پر خودکش حملوں میں شہید کیا جاتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو سیاست کرنے اور اپوزیشن میں رہنے کا حق ہے مگر وہ دہشت گردی کے خلاف اپنا حق ادا کرے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کی صورت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین بحال کیا صوبوں کو حق دلا کر قائد عوام کا حق پورا کیا، شہید بھٹو کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا کیوں کہ بھٹو نے عوام کے لیے جہدوجہد کی، محنت کشوں کو حقوق دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ ہم چاہتے ہیں سب کی ترقی ہو، ہم توپاکستان کھپے کہنے والے ہیں’نا کھپے والے نہیں ہیں، جوملک توڑنا چاہتے ہیں ان کو ’پاکستان کھپے‘ سےجواب دیں گے، تمام قوتیں سیاسی ہویا غیرسیاسی ہوجو پاکستان کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کوخبردارکرتا ہوں ہم ان کا راستہ روکیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ ہمیں سندھ دریا کو بچانا ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہم عالمی دنیا میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں بھارت کو پانی روک رہا ہے میں اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرکے آیا ہوں بھارت ہمارے پانی پر ڈاکے مارتا آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عدالتی اصلاحات، آئینی عدالت ہوگی تو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی، ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہورہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی پی ایس ڈی پی ملکربنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، حکومت کےساتھ بیٹھ کرپی ایس ڈی پی فائنل کریں گےاوربجٹ بنائیں گے، پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہ ہوئی توبجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 16 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 17 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 11 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 14 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 16 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 17 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago






