جنگ بندی پرغور کر رہے ہیں، غزہ جنگ کسی وقت رک جائے گی، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ملاقات میں گفتگو
حماس کی زیرحراست یرغمالیوں کی رہائی کےلیےکام کر رہے ہیں، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کوشش کر رہے ہیں، جنگ بندی پرغور کر رہے ہیں، غزہ جنگ کسی وقت رک جائے گی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم امریکا کی جانب سے لگائے گئے سخت تجارتی محصولات کے خلاف ٹرمپ سے براہِ راست بات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ویسٹ وِنگ کے باہر استقبال کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ کو رکنے میں زیادہ وقت نہیں لگےگا۔غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے۔ حماس کی زیرحراست یرغمالیوں کی رہائی کےلیےکام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔ایران کےساتھ براہ راست بات چیت کرنے جارہےہیں۔ایران کےساتھ معاہدہ کرنا ترجیح ہے، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح بات چیت ہفتے کوہوگی،ایران کےساتھ براہ راست بات چیت میں معاہدہ بھی ہوسکتا ہے ۔امریکی صدر نے پھر دھمکی دی کہ ایران سےبات چیت کامیاب نہ ہوئی تو ایران بڑے خطرے میں آجائے گا،یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہو۔
ٹرمپ نے اسرائیل کو، جو امریکی فوجی امداد کا سب سے بڑا حاصل کنندہ ہے، اس عالمی ٹیرف سے استثنا دینے سے انکار کر دیا، اور کہا کہ امریکا کو اسرائیل کے ساتھ بڑے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ چین، جاپان اور دیگر ممالک سے بات کریں گے،بہت سےممالک ٹیرف پر ہم سےبات کرنا چاہتےہیں، یورپی یونین امریکا سے توانائی خریدے، یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو منصفانہ اور باہمی ہونا چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات میں کہاکہ امریکا کےساتھ تجارتی خسارے کو ختم کریں گے، صدر ٹرمپ سے غزہ اورشام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ غزہ سے متعلق ایک اور ڈیل کےلیےکام کررہےہیں،غزہ کےلوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیےاپنے مقاصد کےلیے استعمال کرے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی، یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60 فی صد تک بڑھ گیا ہے اور امریکی کساد بازاری عالمی کساد بازاری میں بدل سکتی ہے۔
ایسی صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے،کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں ،عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔

ایران میں مارے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو آج رات بہاولپور منتقل کیا جائے گا
- 2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنز بل کی مخالفت کردی
- 3 hours ago

سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے پر اہم پیشرفت
- 4 hours ago

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کیساتھ ژالہ باری ، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 7 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کے لیے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
- 7 hours ago
کراچی : ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

لاہور : کورونا وائرس کی علامات والے فلو سے بڑی تعداد متاثر
- 3 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے ایم سی نے یوٹیلیٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کردی
- 2 hours ago

بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
- 4 hours ago

پاکستان قومی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
- 7 hours ago

ہنگری کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے
- 2 hours ago