Advertisement

چین کا امریکی صدر کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل

اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین عزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا، ترجمان چینی وزارت تجارت

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Apr 8th 2025, 2:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین کا  امریکی صدر  کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل

چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔

چین نے امریکی رویے کوبلیک میلنگ اور غنڈہ گردی قرار دیا تاہم ساتھ ہی امریکا سے بات چیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

ترجمان وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرے اور چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کیے تھے جس پر چین نے بھی 10 اپریل سے 34 فیصدجوابی ٹیرف لگانے کا اعلا ن کیا ہے جب کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے مزاحمت جاری رکھی تو مزید محصولات عائد کر کے ٹیرف مجموعی طور پر 104 فیصد تک پہنچا دیے جائیں گے۔

Advertisement
وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ

  • 15 hours ago
اسرائیلی جارحیت کے خلاف  قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

  • 14 hours ago
کراچی : کورنگی  میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی

کراچی : کورنگی میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی

  • 2 hours ago
پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

  • 3 hours ago
سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا

  • 3 hours ago
 ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری

 ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری

  • 15 hours ago
ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ

  • 3 hours ago
 پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز

 پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز

  • 15 hours ago
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • an hour ago
مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

  • an hour ago
ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر مہربان، 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر مہربان، 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری

  • an hour ago
ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر  وفاقی امداد منجمد

ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر  وفاقی امداد منجمد

  • 3 hours ago
Advertisement