اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں ،اداکارہ


ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی کیلئے جیون ساتھی کی خصوصیات بتادیں۔
حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک نجی ٹی وی کےمارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی بلکہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
دوران شومیزبان کی جانب سے اداکارہ سے جیون ساتھی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے کہا کہ ان کے نزدیک اچھی صحبت والے انسان کا ہونا ضروری ہے، وقتی طور پر ہمیں کچھ لوگ پسند آرہے ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ سالوں رشتہ چلنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی نہیں ہوتی، بات کرنے کیلئے اچھے موضوع نہیں ہوتے۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ اگر میں کسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچوں تو یہ ضرور دیکھوں گی کہ اس کے ساتھ میری دوستی ہے یا نہیں، عزت کا رشتہ ہے یا نہیں، پڑھا لکھا انسان ہو، اچھا کمانے کے علاوہ لائف پارٹنر ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون دے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوئی بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ میں ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ میں جب بھی اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔
واضح رہے اداکارہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی 2018 میں ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی اور 2022 میں اداکارہ نے خلع لے لی۔

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب نہ دیکھے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 14 گھنٹے قبل

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 15 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

مستونگ، بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل پر مہربان، 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

کراچی : کورنگی میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 15 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات نہ ماننے پر وفاقی امداد منجمد
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 15 گھنٹے قبل