یہ خبر خاص طور پر ان طلباء کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے،انتظامیہ


لاہور:ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور وار کرتے ہوئے پاکستانی طلباء کے لیے اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نےامریکا کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) کا اختتام کر دیا گیا ہے۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے مطابق، یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔
یو ایس ای ایف پی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور پر ان طلباء کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔
فاؤنڈیشن نے طلباء کے جذبے اور تعلیمی بہتری کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ باب بند ہو رہا ہے، مگر طلباء دیگر تبادلہ پروگراموں اور وظائف کی تلاش جاری رکھیں جو ان کے خوابوں سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلامیے کے اختتام پر طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
یو ایس ای ایف پی نے پروگرام کے اختتام کا اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔
خیال رہےکہ پچھلے پندرہ سالوں سے جاری رہنے والے گلوبل یوگرڈ پروگرام نے ہزاروں طلباء کو نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دی۔
اس پروگرام کے تحت ہر سال سینکڑوں پاکستانی تعلیم حاصل کرنےکے لیے امریکہ جاتے تھے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل




