سیکورٹی فورسز کا ضلع لوئر دیر میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارجی ہلاک
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فورسز نے تیمرگرہ میں حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آئی ایس پی آر


سیکورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی "حفیظ اللہ عرف کوچوان" بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ خوارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل :لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

اوورسیزپاکستانیوں کا معیشت کی بہتری میں نہایت اہم کردار ہے ، وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا ، مولانافضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگا،16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ ،لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،31 ہلاک متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد
- ایک گھنٹہ قبل
ایران میں 8 معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل ، ایران کی سیکیورٹی پر سوالات
- 2 گھنٹے قبل