امن و ہم آہنگی اور سیاسی استحکام لازم و ملزوم ہیں جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں ، احسن اقبال
اڑان پاکستان پروگرام کے نمایاں خدو خال اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروگرام ملک کے دیرینہ اقتصادی مسائل کا حل پیش کرتا ہے


منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و ہم آہنگی اور سیاسی استحکام لازم و ملزوم ہیں جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے پالیسیوں کا تسلسل یقینی ہوتا ہے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔
اڑان پاکستان پروگرام کے نمایاں خدو خال اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروگرام ملک کے دیرینہ اقتصادی مسائل کا حل پیش کرتا ہے اور اس میں دوہزار سینتالیس تک پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا لائحہ عمل دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک داخلی تنازعات اور لڑائیوں سے ترقی نہیں کرسکتا۔
احسن اقبال نے مستحکم معیشت والے ممالک سے مسابقت کیلئے معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل







