حادثے میں ملوث مزدا ٹرک کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ترجمان


موٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب افسوسناک حادثے میں موٹروے پولیس کے انسپکٹر منصور اصغر شہید ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس افسران سڑک استعمال کرنے والے شہریوں کو بریفنگ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے تھے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مزدا ٹرک نمبر JW-1778 کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا اور بے قابو ہو کر پیچھے سے پٹرولنگ موبائل سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موبائل میں موجود انسپکٹر منصور اصغر موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر کمانڈر ایم فور موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ حادثے میں ملوث مزدا ٹرک کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
موٹروے پولیس نے انسپکٹر منصور اصغر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جان کا نذرانہ دے کر ڈیوٹی کے دوران فرض کی تکمیل میں شہید ہوئے۔
شہید انسپکٹر کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور پچھلے سال ہی ان کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ہوئی تھی، متوفی کی نماز جنازہ فیصل آباد شہر میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 22 منٹ قبل








