Advertisement

ایدھی کے بعد ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 

ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا،کمپنی

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایدھی کے بعد ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 

ویب ڈیسک :ایدھی کے بعد پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی،اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
اس حوالے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔
خیال رہے کہ ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔

Advertisement