Advertisement

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

کمپنیوں کو ادویات کے خام مال اور پیکنگ میٹریل کے لیے متعدد ذرائع اختیار کرنے چاہئیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال میں سپلائی متاثر نہ ہو،ڈریپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 10th 2026, 2:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان میں ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔  

جاری کر دہ ایڈوائزی میںفارما کمپنیوں کو خام مال اور تیار ادویات کا مناسب بفر اسٹاک رکھنے اور سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ڈریپ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی عالمی سپلائی میں ممکنہ تعطل کے پیش نظر فارما کمپنیوں کو خام مال کے ایک ہی سپلائر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈریپ کے مطابق کمپنیوں کو ادویات کے خام مال اور پیکنگ میٹریل کے لیے متعدد ذرائع اختیار کرنے چاہئیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال میں سپلائی متاثر نہ ہو۔

جاری کردہ  ایڈوائزری میں فارما کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خام مال اور تیار شدہ ادویات کا مناسب بفر اسٹاک رکھیں اور شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے اضافی ذخیرہ بھی برقرار رکھیں۔

 ڈریپ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو سپلائی کی راہ میں رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور متبادل منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق ادویات کی مصنوعات کی نقل و حرکت کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے اور طلب کا درست اندازہ لگایا جائے تاکہ ملک میں ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جا سکے۔

ایڈوائزری میں ڈریپ نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت سے بچاؤ کے لیے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔  اس کے علاوہ فارما کمپنیوں کو سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی جاری رکھنے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
Advertisement