Advertisement
پاکستان

سینیٹ اجلاس میں ایک دفعہ پھر ہنگامہ آرائی ، کینالز منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ

اپوزیشن کو ایک سائیڈ پر کیا جارہا ہے، نہ ان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل کی جاتی ہیں، نہ ان کی تحریکیں شامل کی جاتی ہیں،شبلی فراز

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 22nd 2025, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ اجلاس میں ایک دفعہ پھر ہنگامہ آرائی ، کینالز منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ

اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، دوران اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی نے نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک بار پھر اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے نکتہ اعتراض پر وقت نہ دینے پر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی، کورم کی نشاندہی پر بھی اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ز ہوا،دوران اجلاس پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے پیپلزپارٹی کی منافقت نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کینالز کے معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر احتجاج کے بجائے بات چیت کریں، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے حکومت سندھ سے رابطہ کیا ہے اور یہ پیغام پہنچایا ہے کہ یہ سارا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے گا،انہوں نےمزید کہا کہ اس سلسلے میں کثیر جماعتی مشاورت کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کوئی چیز بلڈوز نہیں ہورہی ہے، وزیراعظم پاکستان نے اس بابت خصوصی ہدایت کی جس کے بعد رانا ثنااللہ حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں آئے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری حلیف جماعت ہے، یہ بالکل واضح فیصلہ ہے کہ اس معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق بیٹھ کر بات ہوگی، لیکن اپوزیشن شائد بات اس لیے نہیں سننا چاہتی کہ اس کے پاس پوچھنے کو نہ کوئی سوال ہے اور نہ سننے کی ہمت ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل یہاں موجود ہیں اور ہماری کابینہ کے سینیئر اراکین بیٹھے ہوئے ہیں، یہ سب سوالوں کے جواب دینے کے لیے یہاں موجود ہیں، اگر یہ طرز سیاست آپ نےرکھنا ہے تو اس سے ملک کی خدمت نہیں ہوگی۔
سینیٹر شبلی فرازکا اظہار خیال
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے، ہم چاہتے تھے کہ پورے سال کے حوالے سے بات کریں، سینیٹ میں خیبرپختونخوا کو اس کے حق سے محروم کیا گیا،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اپوزیشن کو ایک سائیڈ پر کیا جارہا ہے، نہ ان کی قراردادیں ایجنڈے میں شامل کی جاتی ہیں، نہ ان کی تحریکیں شامل کی جاتی ہیں، اور نہ انہیں کوئی وقعت دی جاتی ہے، یہ درست نہیں۔
اپوزیشن لیڈ نے مزید کہا کہ جب آئین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ایسی مشکلات کھڑی ہوجاتی ہیں جن سے نمٹنے کے لیے آپ مزید غلطیاں کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ قانون سازی قانون شکنی کے ذریعے نہیں ہوسکتی، قانون سازی کے لیے آپ کو 
قانون پر عمل کرنا ہوگا۔
ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر تو ہو گا، شیری رحمان
دوران اجلاس پیپلز پارٹی نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر سینیٹ سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، ایوان سے نکلتے وقت ارکان نے ”نامنظور، نامنظور“ کے نعرے لگائے۔ 
بعدازاں میڈیا سینٹر میں سینیٹر شیری رحمان، روبینہ قائم خانی اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مزاحمتی سیاست کرنا آتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ یہ ایشو ہمارا جینا مرنا ہے، سندھ میں عوام پانی کے مسئلے پر سڑکوں پر ہیں لیکن وفاقی حکومت اور ایوان اس سنگین مسئلے کو مسلسل نظرانداز کر رہے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز کے ایشو پر دیر نہیں کی بلکہ سب سے پہلے اسے اٹھایا، ہم 8 ماہ سے اس ایشو پر آواز بلند کر رہے ہیں لیکن ہماری بات سنی نہیں جا رہی، اسی لیے ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک پرست جماعت ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اگر ایسا ہوتا رہا تو دمادم مست قلندر تو ہو گا ہی،انہوں نے نشاندہی کی کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا ادارہ موجود ہے مگر ڈیڑھ سال سے اس کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا، یہ راکٹ سائنس نہیں، ہم صرف آئینی حق مانگ رہے ہیں۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 21 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 20 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
Advertisement