دھماکا دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس میں دھات کے ٹکڑوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کار بم دھماکے میں روسی جنرل یاروسلاومسکالک ہلا ک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ماسکو کے قریب ایک کھڑی کار میں دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹی جس سے ایک سینئر روسی جنرل ہلاک ہو گئے۔
تفتیش کاروں نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو کے مشرق میں واقع بالاشیخا کے ایک فلیٹوں کے بلاک کے باہر فاکس ویگن گالف میں دھماکے کے بعد قتل اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ایک کار کو بھڑکتی ہوئی آگ میں جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس میں دھات کے ٹکڑوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
کریملن کی ویب سائٹ کے مطابق موسکالک 2015 میں یوکرین کے بارے میں "نارمنڈی فارمیٹ" مذاکرات میں روسی فوجی نمائندے تھے، جب کیف اور روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے درمیان تنازعہ تھا۔
خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں 2021 میں جنرل لیفٹیننٹ بنایا تھا۔

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل