بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔


بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔
63 ہزارکروڑ بھارتی روپے مالیت کے اس معاہدے میں سنگل اور ٹو سیٹر دونوں اقسام کے طیارے شامل ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔
ڈاسو ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہے جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔
معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 رافیل طیاروں کے لیے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔

کولمبیا کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کی فلم" سردار جی 3 " کا ٹریلر جاری
- 2 گھنٹے قبل

شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ، 15 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہو چکا ،وزیر دفاع
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

ایران نے موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو پھانسی دے دی
- 5 منٹ قبل

اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری
- 36 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے،ایرانی سفیر
- 3 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

دمشق : چرچ میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل