Advertisement
تفریح

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا

اداکارہ کے علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 28th 2025, 7:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے ٹرولنگ کے بعدسوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔


اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نےاپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔


 علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


اداکارہ کے علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔

Advertisement