Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 29th 2025, 7:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا  ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن  ، 3 خوار ج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد خوارج ہلاک ہو گئے۔

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا ، ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں ممکنہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

 

Advertisement