Advertisement
پاکستان

پہلگام واقعہ :پاکستان کا خطے کی صورتحال پر سلامتی کونسل کوباضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ

یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 4th 2025, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلگام واقعہ :پاکستان کا خطے کی صورتحال پر سلامتی کونسل کوباضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان نے با ضابطہ طور پر سلامی کونس ل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے  سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Advertisement