چین کا بھارت کی جانب سے حملوں پر اظہار افسوس، ترکیہ کا باکستان کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے کا اعلان
دونوں ممالک ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوں، چینی وزارت خارجہ


چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوس ناک قرار دے دیا، ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔
پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے آج بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس کا ہے، اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں، جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں چین کے ہمسائے بھی ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان دونوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن و استحکام کو ترجیح دیں، پرسکون اور پرسکون رہیں، اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو۔
دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات ترکیہ کے سفیر نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور بے گناہ جانوں کے المناک زیاں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترکیہ کے سفیر نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر نے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی کارروائی کو ’پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی‘ قرار دیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، اور قریبی تعاون کا عہد کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل





