پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے گئے


نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی، سکھ زائرین کو کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی سرحدی گزر گاہ کرتار پور راہداری کو سکھ زائرین کیلئے بند کردیا، سکھ زائرین کو کرتار پور کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری تا حکم ثانی یاتریوں کیلئے بند رہے گی۔
خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر میزائل حملے کیے، جس میں تقریباً 30 پاکستانی شہری شہید اور 45 سے زائد زخمی ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے گئے جبکہ فورسز نے 7 ڈرون بھی مار گئے۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے فیصلے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی بھارتی کو ملک سے جانے کی ہدایت کی تھی تاہم سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہو گا،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
- 11 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر
- ایک گھنٹہ قبل

والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی راؤ سلیم ناظم انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 26 منٹ قبل

عالمی میڈیا کے بعد فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- ایک گھنٹہ قبل

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں بھارٹی ڈرون گرکر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا
- 12 گھنٹے قبل