گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہو گا،وزیر اعظم
دشمن سمجھ رہا تھا کہ ہم خاموش بیٹھ جائیں گے، پاک فضائیہ بھارت کے5 جنگی طیارے جو ان کا غرور تھے پاکستان نے ان کو خاک میں ملا دیا،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔
قوم سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ ہم خاموش بیٹھ جائیں گے، بھارت کے5 جنگی طیارے جو ان کا غرور تھے پاکستان نے ان کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے، جو اپنے عزم میں فولادی ہے، جس کے سپوتوں نے خود کو میدان جنگ سے نکھارا ہے، جو اپنے وطن کی عزت اور حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے،انہوںنے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں بھارت سے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔
وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ رات اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو گٹھنے ٹیکنےپر مجبور کیا، پاکستان نے راویتی ہتھیاروں کی جنگ میں بھی برتری ثابت کر دی،ان کا کہنا تھا کہ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کر دیا تھا،ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کاری ضر ب لگائی ہے جو وہ کبھی نہیںبھول سکے گا۔
قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستا ن دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 90 ہزار سے زائد شہریوں کی جانیں گنوائی ہیں،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک بچے کی نماز جنازہ پڑھ کر آئے ہیں، اس کی عمر صرف 7 سال تھی، اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر پر تھا کہ اسپرنٹر لگا اور وہ اللہ تعالیٰ کو پیارہ ہو گیا، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ ننھا منہ پھول کھیلنے سے پہلے مرجھا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہادت کے بلند رتبے پر ایسے ہی فائز ہونے والے ہمارے دوسرے عظیم پاکستانیوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اور پورا پاکستان ان شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا جس میں اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی، جو کل رات دوبارہ پورے زور سے گونجی اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر ایسی کاری ضربیں لگائیں، جو وقت کا مرہم بھی کبھی نہیں بھر سکے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں نے 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ان میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل



