پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
بھارتی میڈیا کے پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے بھارت کے علاقوں پر حملے کے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات، پروپیگنڈے کو مسترد کرتا ہے، پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات کا عمل سوچے سمجھے منصوبے کا عکاس ہے، الزامات کا مقصد خطے کو غیرمستحکم اور جارحیت کیلئے بہانہ تراشنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں علاقائی امن کو مزید خطرے میں ڈالتی ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پاکستان عالمی تنظیموں سے بھارتی رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہے، پاکستان پوری قوت سے اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ جواب دے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے پُرعزم اور چوکس ہے، پاکستان اشتعال انگیزی، دھمکیوں یا گمراہ کن مہم سے مرعوب نہیں ہوگا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے، فیک خبروں کوپھیلانےکا مقصد ناکام، جھوٹا تاثرپیدا کرنا ہےکہ پاکستان بھی بھارت پرحملہ کر رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملےکی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ جھوٹی خبروں کوپھیلا کربھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago



