Advertisement
پاکستان

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر

جب ہم حملہ کریں گے، تو ہمیں بھارتی ٹی وی چینلز کی ضرورت نہیں کہ وہ اسے رپورٹ کریں، اس کی آوازیں ہر جگہ سنائی دیں گی،ترجمان پاک فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 9th 2025, 9:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کو پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان  پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے، بھارت نے ائیرلائنز کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، بھارتی حملوں میں 2 سال کی بچی نشانہ بنی اور بھارتی میڈیا اس پر جشن منارہا ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم جوابی کارروائی میںایل او سی پر صرف بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ہم بھارتی فوج کے ان پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے پاکستان پر فائرنگ ہو۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہم نے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کےثبوت بھی دیے، بھارت کالعدم بی ایل اے کےدہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کےواقعات میں ملوث ہے، بھارتی کھلےعام تسلیم کررہےہیں کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کوسپانسرکررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے وقت بھارت میں خوشیاں منائی گئی اور انڈین میڈیا نے سب سے پہلے ان کی فوٹیجز اور بیانات کو چلایا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونیکشن کے ثبوت موجود ہیں،جبکہ بھارت ،امریکا ،کینیڈا اور  پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنرنے میزائل حملے میں شہید ہونے والے کا جنازہ پڑھانے والے امام پر جھوٹا الزام عائد کیا، بھارت جھوٹی خبریں پھیلانےوالی فیکٹری بن چکا ہے، پاکستان آرمی نےبھارت کے بےبنیاد الزامات اورفیک نیوزکےثبوت دنیا کودکھا دیئے، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا، سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔
ترجمان پاک فوج نےکہا کہ وہ جائیں اور ان حقائق کی تصدیق کریں، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو شہید کرکے انہیں دہشت گرد قرار دے دیتی ہے، پھر من گھڑت اور بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرکے اس کا پرچار عالمی میڈیا پر کیا جاتا ہے اور پھر یہ کہتے ہیں کہ ہم حملہ کردیں گے، بھارت نے یہی کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیراعظم سمیت کئی بھارتی عہدیداروں کے کلپس دکھائے جو پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے تھے، اس کے بعد بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادو کا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا اعتراف کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ٹیلی فون کال میں بھارتی خفیہ ایجنسی کےافسرنےتسلیم کیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسردہشت گردوں کوبھاری رقم دینےکی بات کررہا ہے، بھارت کا مقصد ہماری توجہ انسداد دہشت گردی آپریشنزسے ہٹانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جنگی جہاز بڑی تعداد میں آئے، ہم نے 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 کو مار گرایا، اسی طرح بھارت نے لائن آف کنٹرول بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں خصوصی طور پر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی سائیڈ پر کشمیر میں رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم حملہ کریں گے، تو ہمیں بھارتی ٹی وی چینلز کی ضرورت نہیں کہ وہ اسے رپورٹ کریں، اس کی آوازیں ہر جگہ سنائی دیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج بھی اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھیجے، ہم نے اب تک 77 ڈرون مار گرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بھی ڈرون واپس بھارت نے جا سکے گا، ہم سب کو تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کا ہر صورت میں دفاع کریں گے، اور ہم ایسا کر رہے ہیں۔
ایئر وائس چیف مارشل
اس موقع پر بات کرتے ہوئےایئر وائس چیف مارشل نے کہا کہ ہم نے صرف 2 منٹ میں ردعمل دیا، بڑہ تعداد میں بھارتی جنگی طیارے آئے، اور ہمارے جنگی جہاز پوزیشن پر موجود تھے، تقریباً 60 طیارے تھے جن میں 14 رافیل شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے 42 جدید جنگی طیاروں نے فوری ردعمل دیا، اور ہماری حکمت عملی تھی اپنی اسٹرینتھ کے مطابق لڑیں، ہمارے پاس ایک پلان تھا، انہیں ایسا لگتا تھا کہ ان کے پاس رافیل ہے، ہم نے اسی کو ٹارگٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے چلا، بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے واپس چلے گئے۔
 ایئر وائس چیف مارشل اورنگزیب احمد نےمزید کہا کہ پاکستانی عوام کے پاک فضائیہ پراعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہیں اور بھارتی حملوں کےخلاف پاکستان کےکامیاب دفاع پرخدا کے شکرگزارہیں،پاک فضائیہ بھارتی حملوں کےخلاف دومنٹ میں حرکت میں آئی۔

Advertisement
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • ایک دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 21 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا

  • 17 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 19 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 20 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • ایک دن قبل
Advertisement