بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے، ناکام بنا دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ بھارتی میزائل ائیربیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی بڑھتی جارحیت اور بزدلانہ حملوں کو ناکام بنایا جارہا ہے، پاک فوج ہمہ وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، اپنے عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری فرسٹریشن کو ہم جلد ہی مزید کمپاؤنڈ کریں گے۔ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں۔

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل