پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 پاکستانی شہری سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوئے ، آئی ایس پی آر


پاک فوج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج کی جانب گئی جارحیت میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد بتا دی ہے، جن میں متعدد فوجی جوان بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج نے بلااشتعال، قابلِ مذمت اور بزدلانہ حملے کرتے ہوئے نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ان سفاکانہ حملوں میں خواتین، بچے اور بزرگ نشانہ بنے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جب کہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستانی مسلح افواج نے اس سنگین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ”معرکۂ حق“ کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کا نام ”آپریشن بنیان مرصوص“ رکھا گیا۔ ان کارروائیوں میں دشمن کو ٹھوس اور ٹھیک نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا گیا، اور پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے اور 78 زخمی ہوئے۔ یہ جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے جرأت، وفاداری اور بے مثال قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شہداء:
نائیک عبد الرحمٰن
لانس نائیک دلاور خان
لانس نائیک اکرام اللہ
نائیک وقار خالد
سپاہی محمد عدیل اکبر
سپاہی نثار
پاک فضائیہ کے شہداء:
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
سینیئر ٹیکنیشن نجیب
کارپورل ٹیکنیشن فاروق
سینیئر ٹیکنیشن مبشر
قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی جرأت اور حب الوطنی پاکستان کے دفاع کی علامت بن چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہید شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قوم کسی بھی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔ اگر آئندہ کبھی پاکستان کی خودمختاری یا سرحدی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو دشمن کو فی الفور، ہمہ جہت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 دن قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 3 دن قبل

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 3 دن قبل

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 2 دن قبل
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 دن قبل

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 دن قبل

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 11 گھنٹے قبل


