جی این این سوشل

پاکستان

سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہورہاہے: مریم نواز

پکتیکہ /آزاد کشمیر : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیش گوئی کی ہے کہ سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب  صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میرا گھر ہے، مجھے کشمیر آنا نہیں پڑتا یہ میرے خون کے اندر ہے ،  ، جلسے میں اتنے افراد کودیکھ کرحیرانی ہوئی ، کچھ لوگ آپ کولالچ دینے یہاں آرہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے ، عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال کر آگیا ، عمران خان کا  وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیاہے ، عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں  کہ کشمیر فروشی کے بعد کیا منہ لے کر یہاں آتے ہیں۔عمراں خان کو کشمیر بیچنے کاحق کس نے دیا ؟   یہ جتنا مرضی ڈراما کریں ، روئیں دھوئیں ، میری معلومات کے مطابق  اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ۔مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر کا سودا ہورہا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر فتح کرناتھا ، یہ اب آزاد کشمیر فتح کرنے  آرہے ہیں ۔ہماری ماؤں بہنوں نے جو قربانیاں دی ان کو بھلا دینے کا حق تمہیں کس نے دیا ،  عمران خان کو کشمیر کا خون فروخت کرنے کا حق کس نے دیا ،یہ ووٹ مانگنے آئے تو پوچھنا کہ کشمیر کا سودا کیوں کرکے آئے ہو  ،تم نے کہا تھا ٹرمپ ثالثی کرے گا کیا یہ تھی ٹرمپ کی ثالثی ۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو اس کی کیا خارجہ پالیسی ہو گی ، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مارا ہے ،  کشمیر گنوا کر آگیا کیا یہ  تھی سلیکٹڈ کی خارجہ پالیسی ۔ عوام پر ایک کے بعد ایک قیامت ڈھانے کے بعد کہتے ہیں میں کیا کروں ؟ کشمیر کا سودا کردیا اورکہتے ہیں کہ ہفتے میں ایک دن سوگ منائیں گے ۔

مریم نواز نے حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں 12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، رمضان میں آٹے اور چینی کیلئے عوام کوذلیل وخوار کیا گیا ، ادویات کی قیمتوں میں 600 فی صد اضافہ کیا گیا ۔ 22کروڑ عوام ان کی نالائقی برداشت کررہے ہیں ۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی سلسلے میں پاک فوج کے سربراہ کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

سربراہ پاک فوج نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے پر اُن کی تعریف کی جس سے دونوں ملکوں اور افواج کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

اسلام آباد: ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ ہوگئے. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان علیانی نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اور انکے وفد کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا. 

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیاء تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں. 

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا ، پاکستان سے ملائیشیاء کو پراسیسڈ گوشت، اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا. 

دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا. 

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملائیشیاء کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں انہیں شاندار استقبال پیش کیا گیا. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم نے نے پاکستان ملائیشیاء بزنس فورم میں بھی شرکت کی. ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو صدر پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان بھی نوازا گیا.

اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اسلام آباد پہنچے ۔ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ 

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll