سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
سردار رامیش سنگھ اروڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے پردے میں مودی سرکار کی اصل سازش بے نقاب ہو چکی ہے

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے سکھوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، اور اس کا دفاع کرنے کیلئے سامنے آئی گئی ۔
سردار رامیش سنگھ اروڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کے پردے میں مودی سرکار کی اصل سازش بے نقاب ہو چکی ہے کیونکہ آر ایس ایس (RSS ) اور شیو شینا کی سوچ نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔
اگر آج سکھ خاموش رہے، تو کل اُن کا وہی حال ہوگا جو گجرات کے مسلمانوں کا 2002 میں ہوا تھا۔انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والےسکھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو پہلگام واقعہ قابل مذمت ہے اور پاکستانی حکومت نے بھی اس کی مذمت کی ہے، پاکستانی وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش بھی کی لیکن آر ایس ایس کی سوچ نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگانا شروع کیا اس کے بعد جنگ شروع کی ہم نے بار بار روکا جنگ حل نہیں امن ہونا چاہیے ،مودی سرکار نے ہماری سوچ کو کمزوری سمجھ کر حملہ کیا اور 6 اور 7 مئی کو مسجدوں اور نہتے سویلین کو نشانہ بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا گیا اور اگلی رات بھارت نے خود ہی امرتسر پر حملہ کیا تاکہ سکھوں کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان نہ تو ننکانہ صاحب کو بچا سکا اور امرتسر پر بھی حملہ کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت کا منصوبہ یہ تھا کہ سکھوں کو کسی طریقے سے پاکستان سے دور کیا جاسکے لیکن ہم ماضی میں سکھوں کے ساتھ ہونے والی خونریزی کو نہیں بھولے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا اتحاد دیکھاکر ایک ہونے کہ ضرورت ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

