Advertisement

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط

صدر ٹرمپ اپنے 3 روزہ دورہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور پھر وہاں سے قطر کے دورے پر روانہ ہونگے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر May 13th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے درجنوں معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔


عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدوں پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاوں کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔


سعودی عرب کی مسلح افواج کی تربیت اور تکنیکی تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔  
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان صحت اور طبی ریسرچ میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، وہ سعودی عرب کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات) بھی جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے اپنی کابینہ کا تعارف کروایا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کی ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کی ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

صدر ٹرمپ اپنے 3 روزہ دورہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور پھر وہاں سے قطر کے دورے پر روانہ ہونگے۔

Advertisement
Advertisement