پاکستان کا عالمی برادری سے بھارتی جوہری تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ نئی دہلی نے تابکار مواد اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟


اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی جوہری تنصبیات اور مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کے لیے کافی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےمزید کہا کہ بھارت کے شہر دہرہ دون میں 5 افراد کے قبضے سے ایٹمی مواد برآمد ہوا اور گزشتہ برس بھارت میں 100 ملین ڈالر مالیت کا تابکاری مواد ’کالیفورنیم‘ برآمد ہوا جب کہ 2021 میں بھی بھارت میں تابکار مواد کی چوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، تابکار مواد کی چوری کے واقعات بھارت میں ایٹمی مواد کے کالے بازار کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نئی دہلی نے تابکار مواد اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ اور یہ بھی کہا کہ یہ واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت میں حساس، دہرے استعمال والے مواد کی ایک بلیک مارکیٹ موجود ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی اثاثوں اور تنصیبات کی سلامتی یقینی بنائے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے تحت ہونا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کیا ایٹمی ہتھیار ایک غیر ذمہ دار اور باغی ملک کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں؟ اور کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو آئی اے ای اے کی نگرانی میں لایا جانا چاہیے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago


