آپریشن بنیان المرصوص: حکومت کا16 مئی کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان
یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل 16 مئی بروز جمعہ قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 مئی (کل) کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا ،وفاقی درالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔
ملک بھر میں یادگار شہداء پرپھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب ہو گی، آپریشن بُنیان مرصوص کے شہداء کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے ،جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔

وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فضائی فتح پر خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

پا ک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان نے امریکہ کو زیروٹیرف پر دوطرفہ تجارت کی پیشکش کر دی
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 3 گھنٹے قبل

امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
- 32 منٹ قبل

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت
- 36 منٹ قبل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست پر جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کوانڈیااسرائیل گٹھ جوڑ سے بھی باخبر رہنا ہو گا ،فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل