Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کی ملاقات

 شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 17th 2025, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہبازشریف سے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کی ملاقات ، بھارت کو بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شاہدخان آفریدی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

 شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور  پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

Advertisement