رجب بٹ اور دو دیگر افراد نے سفید گاڑی میں سوار ایک نوجوان کو زد و کوب کیا

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے تھانہ ستوکتلہ میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی، تاہم بعد ازاں دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ رجب بٹ اور دو دیگر افراد نے سفید گاڑی میں سوار ایک نوجوان کو زد و کوب کیا۔
معروف #tiktoker #Rajabbutt کی بدمعاشیاں جاری،رجب بٹ نے شہری کو پہلے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ویڈیو وائرل ہونے پر معافی مانگ کر صلح کرلئ،یہ غلطی اور معافی کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔۔ pic.twitter.com/kmvgPvVTb3
— Bilal Nadeem 🇵🇰محمد بلال ندیم (@MBilalkhan525) May 16, 2025
رپورٹ کے مطابق عمران نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کر رہا تھا، جسے منع کرنے پر رجب بٹ نے راستہ روک کر تشدد شروع کر دیا۔
واقعے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عمران نے تھانے میں شکایت درج کرائی تاہم بعد میں یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے واقعے کو اسے غلط فہمی قرار دیا۔
لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے معافی قبول کرلی اور قانونی درخواست واپس لے لی گئی۔ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور معاملہ باہمی رضامندی سے نمٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل








