بھارتی میڈیا کاپاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے کا اوچھے ہتھکنڈے غیر ملکی میڈیا نے بے نقاب کر دیئے
نیویارک ٹائمز اور ڈچ اخبار پولیٹیکن نے قرار دیا کہ بھارتی میڈیا نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا


بھارتی میڈیا کا جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے کا اوچھا ہتھکنڈا امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور ڈچ اخبار پولیٹیکن میں بھی بے نقاب ہو گیا، بین الاقوامی میڈیا نے قرار دیا کہ بھارتی میڈیا نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے حملوں میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، 2 پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرائے اور کراچی کی بندرگاہ کے ایک حصے کو دھماکے سے اڑا دیا، اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کی معلومات کا کوئی بھی حصہ درست نہیں تھا، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف گمراہ کن ویڈیو فوٹیج اور مصنوعی ذہانت سے ہیرا پھیری کر کے جھوٹ پھیلایا۔
نیو یارک ٹائمز نے قرار دیا ہے کہ جھوٹ کو پھیلانے میں بھارتی میڈیا کےمین سٹریم چینلز بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کو خبریں بریک کرنے کا بخار چڑھ گیا ہے۔ بھارتی اینکرز اور مبصرین نے 2 جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کے لیے چیئر لیڈرز کا کردار کیا، کچھ مشہور بھارتی ٹی وی چینلز نےقوم پرستی کےجوش میں من گھڑت کہانیاں نشر کیں۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی خبر رساں اداروں نے تو پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبر نشر کر دی، اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوتوں کے حملے کی جگہ کی نشاندہی کے لیے تفصیلی نقشے بھی دکھائے۔
ہالینڈ کے مشہور اخبار پولیٹیکن نے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں جس سے ذمہ درانہ صحافت کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی۔ ممتاز بھارتی میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان پر تباہ کن حملے کیے، بھارتی نیوی نے کراچی پر حملہ کیا اور اسلام آباد کو قبضہ میں لیا گیا جیسی سرخیاں چلائی گئیں جو بعد میں بالکل جھوٹی ثابت ہوئیں۔
اخبار کے مطابق بھارت کے کئی بڑے میڈیا اداروں نے دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں بھی پرجوش کہانیاں نشر کیں، تحقیقات اور حقائق کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے بہت سی رپورٹس جعلی یا بہت حد تک گمراہ کن تھیں اور اکثر پرانے اور دیگر تنازعات جیسے غزہ کی جنگ کی تصاویر نشر کی گئیں۔
سب سے زیادہ تشویشناک پہلو یہ تھا کہ ان غلط معلومات کا اثر معصوم شہریوں پر پڑا اور غیرضروری دشمنی کو بڑھاوا دیا گیا، بھارتی میڈیا نے ذمہ دار صحافت پامال کر دی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


