نائیجیریا آئی ایم ایف کو3 ارب 40 کروڑ ڈالر واپس کر کے مکمل طور پر قرض سے آزاد ملک بن گیا
نائیجیریا نے یہ فنڈز کورونا کے دوران صحت عامہ ، کمزور طبقوں کو تحفظ دینے اور معیشت کے کلیدی شعبوں کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیے


نائیجیریا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کوویڈ 19 کی وبا کے عروج پر حاصل کردہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض مکمل طور پر واپس کر کے قرض سے آزاد ملک بن گیا۔
وائس آف افریقہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی 30 اپریل 2025 کو طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کی گئی، جو مالیاتی ذمے داری اور بہتر قرض انتظام کی ایک مضبوط علامت ہے۔
2020 میں کورونا وبا کے آغاز پر، نائیجیریا سمیت کئی ترقی پذیر معیشتیں شدید معاشی جمود، تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی، اور صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل سے دوچار تھیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نائیجیریا نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا اور ری پیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض حاصل کیا تھا۔ آر ایف آئی ایک ایسا قرض کا نظام ہے، جو ان ممالک کو فوری مالی امداد فراہم کرتا ہے جو توازنِ ادائیگی کے شدید دباؤ کا شکار ہوں۔
نائیجیریا نے یہ فنڈز صحت عامہ پر خرچ کرنے، کمزور طبقوں کو تحفظ دینے، اور معیشت کے کلیدی شعبوں کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیے، یہ قرض وبا کے سب سے پُرتشویش مہینوں میں معاشی تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنے والا ثابت ہوا۔
یہ قرض اصل میں طویل المدتی ادائیگی کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، نائیجیریا نے اسے طے شدہ مدت سے پہلے ہی مکمل طور پر ادا کر دیا، جس کا سہرا مبصرین بہتر مالیاتی نظم و ضبط اور مضبوط بیرونی زرمبادلہ ذخائر کو دیتے ہیں۔
نائیجیریا میں آئی ایم ایف کے نمائندہ کرسچین ایبیکے کے مطابق، آخری ادائیگی 30 اپریل 2025 تک مکمل کر دی گئی، اگرچہ نائیجیریا اب بھی 2029 تک ہر سال تقریباً 3 کروڑ ڈالر مالیت کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) چارجز کی معمولی ادائیگیاں جاری رکھے گا، لیکن اصل قرض مکمل طور پر ادا کر دیا گیا ہے۔
یہ قبل از وقت ادائیگی ایک علامتی اور عملی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور نائیجیریا کی مالیاتی ذمے داری کے عزم کو ظاہر کرنا ہے۔
قرض کی مکمل ادائیگی کے بعد، نائیجیریا کو آئی ایم ایف کے قرض دار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی: پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی شہر حیدر آباد کی جیولری شاپ میں آگ بھڑک اٹھی،17 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی کوہ پیما نے8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرکے تاریخ رقم کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 27 منٹ قبل
بھارتی یوٹیوبر نے مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گھناؤنا اور متعصب چہرہ بے نقاب کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے،عظمی بخاری
- 4 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کا بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کاامکان،اہداف طے پا گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور : شدید آندھی و طوفان سے درخت اور سائن بورڈز گرگئے، متعدد افراد زخمی
- 32 منٹ قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
برسلز: پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈنمارک:پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کاافواج پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،عطاتارڑ
- ایک گھنٹہ قبل