9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
پولی گرافک ٹیسٹ 9 مئی کے حملوں، املاک کو نقصان پہنچانے اور عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا


راولپنڈی:9 مئی کے مقدمات میں پنجاب پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرے گی تاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔
دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے سوالات کے ساتھ ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔ یہ ٹیسٹ 9 مئی کے حملوں، املاک کو نقصان پہنچانے اور عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔
لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعدبانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی تھی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 12 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 12 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago


