جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان نہیں بھگتے گا : بلاول بھٹو
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کاکہنا تھاکہ بھارت آبی جارحیت کررہا ہے، بھارت کا مسلم مخالف اور پاکستان مخالف بیانیہ اسے جنگ میں جھونک رہا ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کےلیے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کےجواب میں عالمی سفارتی مہم کےلیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی سےخطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنےوالی نسلیں جنگ لڑیں گی؟یہ افسوسناک ہے،جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے اسے دنیا بھر میں پہنچارہے ہیں، مودی نے بےبنیاد الزامات لگائے، وزیر اعظم شہبازشریف نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت کا موقف بہت کمزور ہے۔
سفارتی کمیٹی کے سربراہ کاکہنا تھاکہ بھارت نے سندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی کی، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے،آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہےکہ نئے مستقبل کےلیے جدوجہد کرنی ہے۔
سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک کاکہنا تھاکہ بھارت نے جارجیت کرکے نیا نارمل کرنے کی کوشش کی، غیر شواہد کے الزامات لگانےکا بیانیہ ہم نے دفن کیا ہے،ہم امن پسند لوگ ہے، امن سے رہنا چاہتے ہیں، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو جواب اس سے کہیں زیادہ ہوگا جو حال ہی میں ہوا ہے۔
مصدق ملک کاکہنا تھا کہ اس جنگ میں بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا جو گھمنڈ تھا وہ ٹوٹ گیا،پچھلی مرتبہ بھارت نے کہاکہ رافیل ہوتا تو ایسا ہوتا ویسا ہوتا،ہم نے ان کے رافیل کو پرندوں کی طرح پھٹپھڑاتے ہوتے نیچے گرتےدیکھا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کاکہنا تھاکہ بھارت آبی جارحیت کررہا ہے، بھارت کا مسلم مخالف اور پاکستان مخالف بیانیہ اسے جنگ میں جھونک رہا ہے، بھارت غیرذمے دار ریاست ہے،رویہ جارحانہ ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

