جینیوا، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر شر انگیزی پھیلا رہا ہے ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال
پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، جس پر بھارت کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے


وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جنیوا میں منعقدہ 77ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران عالمی برادری کی توجہ خطے میں بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور اسرائیلی جارحیت کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر صحت نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کو خطے میں 240 ملین پاکستانیوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا نظام نہ صرف عوام کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرتا ہے بلکہ 80 فیصد زرعی زمینوں کو سیراب کرتا ہے اور صحت و صفائی کے نظام کو توانائی بھی مہیا کرتا ہے۔
وزیر صحت نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینی بچوں پر جاری مظالم کا نوٹس لے اور اسرائیلی جارحیت کو بند کرائے۔
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ان کی فلسطین کے وزیر صحت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں فلسطینی عوام کی طبی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم نے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ایک واضح طریقہ کار طے کیا ہے اور ہر ممکن طبی معاونت فراہم کریں گے۔
پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، جس پر بھارت کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے کیوبا، سعودی عرب، ترکی اور برطانیہ کے وزرائے صحت سے بھی ملاقات کی اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ویکسین درآمد کرتا ہے، جس کے باعث قیمتی زرمبادلہ بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔ ہم مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی مدد و سرمایہ کاری سے پاکستان میں ویکسین کی پیداوار ممکن بنائیں گے۔
پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ عالمی تعاون سے پاکستان جلد پولیو فری ملک بنے گا۔
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی مشاورتی ورکشاپ 24 مئی کو ہوگی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نےماؤنٹ ایورسٹ اور کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کرلیا
- 12 گھنٹے قبل
چین اور پاکستان کاعلاقائی امن کی بحالی کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
- 6 گھنٹے قبل
بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت اب روایتی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ،عطاتارڑ
- 6 گھنٹے قبل

بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی،وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کا اسلام آباد یونائیٹڈکوجیت کیلئے210رنزکاہدف
- 6 گھنٹے قبل
جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان نہیں بھگتے گا : بلاول بھٹو
- 10 گھنٹے قبل