امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
حادثے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے 4 ٹیریاسانٹا کے ایک فوجی رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔ حادثہ کا مقام ماؤنٹگمری-گیبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے دو میل سے زائد مشرق میں واقع ہے۔ سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسسٹنٹ چیف فائر ڈیپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے بتایا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے۔ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا۔
ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، کوئی سامنے نظر نہیں آرہا تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سیسنا 550 طیارہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جہاز میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل