6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے


میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی.
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
- 7 منٹ قبل

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں،پی کےچدمبرم
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم امریکا پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

’ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ‘،اداکار احمد حسن کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
- 38 منٹ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
- 4 گھنٹے قبل

شکار پور : ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل