Advertisement

لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی مغویہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا،ایس پی کینٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 24th 2025, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک خاتون کو کار سواروں نے جبری طور پر کار میں سوار کروایا اور ساتھ لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میںدیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے مغوی خاتون کے بھائی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق میری بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بہن کو 6 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی۔
ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا کے مطابق اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی مغویہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد  کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں مغویہ کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔جلد ملزمان  قانون کی گرفت میں ہونگے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 16 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 14 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 5 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 9 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 15 hours ago
Advertisement