راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،کئی علاقوں کی بجلی منقطع، رین ایمرجنسی نافذ
شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30 اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے،ترجمان واسا


ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان واسا نے بتایا کہ شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30 اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، بارش کے بعد راولپنڈی میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ابھی تک نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 اورگوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹن کا شیڈ گرگیا۔
اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔
ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔
علاوہ ازاںطوفانی بارش اورشدید ژالہ باری کے باعث مینگورہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔
اسی طرح سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
جبکہ بارش اورژالہ بازی کی وجہ سے ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں اعشائیہ
- 3 گھنٹے قبل

ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا : احسن اقبال
- 19 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بڑھتا ہوا کورونا وائرس 4 افراد کی زندگیاں نگل گیا
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسکردو :سیر کے لیے آئے گجرات کے 4 دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 34 منٹ قبل

پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف کو کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں شکست دے دی
- 38 منٹ قبل

لاہور: کار سواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت میں تیار ہونے والے آئی فونز پر نیا ٹیکس عائد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

باکو: ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل