Advertisement

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ:پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

بانو کوثر نے خواتین کی 48 کلوگرام جوجٹسو کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2025, 9:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ:پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

عمان:ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف رچا شرما کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔
ایونٹ کے تیسرے دن پاکستانی کھلاڑی بانو کوثر نے خواتین کی 48 کلوگرام جوجٹسو کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل چیمپئن شپ کے پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے مردوں کے ڈوو ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی طرح اسرا وسیم اور کائنات عارف نے خواتین کے ڈوو کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے پہلے دن کی کامیابیوں کو مزید شاندار بنایا۔
اس موقع پر پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف تمغے نہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی ایتھلیٹس عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور ان کامیابیوں کا سہرا کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹ اسٹاف کی محنت کو جاتا ہے۔

Advertisement