Advertisement

بارکھان :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک 

ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 26th 2025, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بارکھان :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک 

بارکھان: صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کےدیگرساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردیا۔

Advertisement