سیاسی و مذہبی شخصیت حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
وزیراعظم شہباز شریف نےحافظ عبدالکریم کو نئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

مرکزی جمعیت اہل حدیث (جے اے ایچ) نے سیاسی و مذہبی رہنما حافظ عبدالکریم کو نیا امیرمنتخب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو سابق امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا، جس کےبعد حافظ عبدالکریم کو بلامقابلہ اس منصب کے لیےمنتخب کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نےحافظ عبدالکریم کو، جو اس سے قبل مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سیکریٹری جنرل بھی رہے ہیں، سینیٹ کی اُس نشست کے لیےاپنا امیدوار نامزد کیا ہے جو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سےجاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، پارٹی کے صدر نواز شریف نے پہلے مرحلے میں ساجد میر کے بیٹے احمد میر کویہ نشست دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں، پارٹی نے حافظ عبدالکریم کوسینیٹ کی اس خالی نشست کے لیے نامزد کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےحافظ عبدالکریم کو نئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حافظ عبدالکریم اس سےقبل مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جون 2013 سے 2018 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے اور 2017 میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مواصلات کےطور پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ممتاز مذہبی وسیاسی رہنما پروفیسر ساجد میر رواں ماہ کے آغاز میں 86 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں کی گئی۔
پروفیسرساجد میر 2021 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹرمنتخب ہوئے تھے،جو ان کا پانچواں انتخاب تھا، وہ اس سے قبل مارچ 2009 سےمارچ 2015 تک بھی سینیٹر رہ چکے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہےکہ پنجاب سے سینیٹ کی اس خالی جنرل نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- 40 منٹ قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل