وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وفد آذربائیجان اورتاجکستان بھی جائے گا، وزیراعظم تاجکستان میں ’گلیشئرز کانفرنس‘ میں بھی شرکت کریں گے، یہ کانفرنس 29 مئی کوشیڈول ہے


وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہوگئے۔
ترک وزیر دفاع یشار گیولر،ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کےترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم نےپاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی تہران میں اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پرایران پہنچ گئے ہیں، محسن نقوی تہران میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وفد کو جوائن کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وفد آذربائیجان اورتاجکستان بھی جائے گا، وزیراعظم تاجکستان میں ’گلیشئرز کانفرنس‘ میں بھی شرکت کریں گے، یہ کانفرنس 29 مئی کوشیڈول ہے۔
پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملے اور بعد ازاں بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں دراندازی کےجواب میں پاک فوج نے آپریشن بنیان المرصوص کےذریعےدشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کےترکیہ کےدورے میں ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پرترکیہ حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس جنگ کےدوران ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان نے پاکستان کے دفاع کےحق کی کھل کر حمایت کی، ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے کھلی حمایت کےبعد بھارت میں ان دونوں ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 10 hours ago

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 12 hours ago
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 7 hours ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 13 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 12 hours ago

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 10 hours ago
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 9 hours ago

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 11 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 13 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 9 hours ago