Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو  37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی

پاکستان کی جانب سے حسن علی کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 28th 2025, 11:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو  37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی

لاہور: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال شیر 164 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےلٹن داس 48،تنزید حسین31 توحید ہیرڈوئے 17 اور جاکر علی 36 رنز بناکرنمایاں رہے، جبکہ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ شاداب خان نے 2،فہیم اشرف ،سلمان علی آغااور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نواز  نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف السلام 2، مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement